• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:45 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

وفاقی وزیر احد چیمہ نے چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کرنے سے متعلق جامع فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ کی زیرصدارت چاول کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ رائس پلانٹرز کے استعمال سے چاول کی پیداوار میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے اور ساتھ ہی رائس پلانٹرز کے استعمال سے فی کلوگرام چاول کی پیداواری لاگت میں کمی ممکن ہے۔

وفاقی وزیر نے رائس پلانٹرز سے متعلق جامع فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فزیبلٹی اسٹڈی میں منصوبے کی معاشی افادیت، چاول کی برآمدات پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ قابل عمل قرار پانے پر وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کےاشتراک سے سرمایہ کاری کرے گی، فزیبلٹی اسٹڈی میں وفاق، صوبائی حکومتوں، کسانوں میں اخراجات کی تقسیم کا ماڈل تجویز کیا جائے گا، کسانوں میں رائس پلانٹرزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ، صوبائی اسٹیک ہولڈرز اور نجی کمپنیوں سے مشاورت ہو گی، رائس پلانٹرز کے استعمال پر کسانوں میں آگاہی، منصوبے میں شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے، اسٹڈی میں کسانوں کی تربیت،مشینری کی دیکھ بھال، تکنیکی معاونت کیلئے ٹیکنالوجی منتقلی پروگرام تجویز کیا جائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے