• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:26 صبح
  • پاکستان

گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ شخصیات سے رابطے جاری ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو، ہماری جانب سے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم ایک ایسی ٹیم تشکیل دیں جس میں بااختیار اور فیصلہ سازی کرنے والے افراد شامل ہوں تاکہ مسائل کا قابل عمل حل نکالا جا سکے۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ شخصیات سے رابطے جاری ہیں اور حالیہ واقعات کے حوالے سے اپنا مؤقف پہنچایا جا چکا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو صورتحال کو مزید کشیدہ کریں، کیونکہ گرفتاریاں حالات کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ حالات کو بگڑنے سے روکا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ پارلیمنٹ، سینیٹ اور دیگر فورمز پر آواز اٹھائی گئی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیاسی چیمپئن بتائیں کہ احتجاج کے علاوہ ان کے پاس اور کیا راستہ رہ جاتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے