• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 3:38 شام
  • پاکستان

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

ریاض (28 ستمبر 2026): وہ سعودی شہری جنہوں نے پہلی بار مملکت کا پاسپورٹ حاصل کیا ہے ان کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے واضح کیا ہے کہ پہلی بار سعودی شہریوں کے لیے جاری کیے گئے پاسپورٹ کو ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے وہ شہری جنہوں نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی ہے، وہ اپنے سابقہ پاسپورٹ چیک کرائیں اور اپنے نئے پاسپورٹ کو کسی پاسپورٹ آفس یا برانچ آفس یا انٹر نیشنل پورٹ آف انٹری پر ایکٹیویٹ کرائیں۔

ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا ہے کہ پاسپورٹ کی چیکنگ اور ایکٹیویشن کے لیے پیشگی ملاقات کی ضرورت نہیں بلکہ اس عمل کی تکمیل کے لیے متعلقہ فرد کو اپنا سابقہ پاسپورٹ پیش کرنا ہوگا اور ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے اس کے ایکٹیویشن اسٹیٹس کی تصدیق کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ دفاتر جائے بغیر آن لائن گھر بیٹھے پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے