• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 12:02 صبح
  • پاکستان

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

بھارت میں پکوڑے کی دکان پر ’چٹنی‘ نہ ملنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ میں پکوڑوں کی دکان پر چٹنی کے تنازع نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی اور مصروف بازار میں لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ واقعہ ہاپوڑ ضلع کے دیہرا گاؤں میں پیش آیا اور اس کا موازنہ 2021 کی مشہور ‘باغپت کی لڑائی’ سے کیا جا رہا ہے جہاں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والے دو گروپوں کے درمیان اس بات پر جھگڑا ہوا تھا کہ کون زیادہ گاہک اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہاپوڑ میں پکوڑوں کی ایک دکان پر لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب گاہکوں کا ایک گروپ سبز چٹنی کے بجائے میٹھی املی کی چٹنی ملنے پر برہم ہو گیا۔

گروپ نے دکان دار پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شدید لڑائی چھڑ گئی۔

Hapur, UP . War of pakoda 2026 AD pic.twitter.com/EDTAlPWFdu — ARIKA🇮🇳🚩 (@nidhisj2001) September 27, 2026

War of pakoda 2026 AD pic.twitter.com/EDTAlPWFdu

— ARIKA🇮🇳🚩 (@nidhisj2001) September 27, 2026

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان دار کے دفاع کے لیے کئی لوگ اکٹھے ہو گئے اس کے بعد زبردست لڑائی ہوئی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں لوگوں کے دو گروپوں کو ایک دوسرے پر پتھروں اور بیلٹ سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گھونسوں اور لاتوں کے تبادلے کے دوران ایک شخص نے دھات کی ایک بڑی چھلنی اٹھائی اور دوسرے شخص کے سر پر دے ماری۔

قریب کھڑے لوگ بھی خوفزدہ نظر آئے جبکہ ایک خاتون نے بیچ بچاؤ کی ناکام کوشش کی اور اس جھگڑے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

جیسے ہی ویڈیو آن لائن گردش کرنے لگی دھولانا پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے