• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 9:27 شام
  • پاکستان

بیٹی 4 دن سے بے ہوش تھی جس نے ہوش میں آنے پر بتایا 3 ملزمان نےاُسے زیادتی کا نشانہ بنایا ،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے متاثرہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق میری بیٹی چار پانچ دن سے بے ہوشی کی حالت میں اور بولنے کے قابل نہیں تھی۔

لاہور: غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی

لاہور: زیادتی کا شکار غیرملکی خاتون کی مختلف کیفے ایز میں موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور: غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک مرکزی ملزم گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق ہوش میں آنے پر بیٹی نے بتایا کہ تین مبینہ ملزمان نے پیسے دینے کے بہانے خالی کوارٹر میں لے گئے اور باری باری تینوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی جبکہ متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے