• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 4:06 شام
  • پاکستان

زیرحراست ملزمان کو نشاندہی کیلئے لے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

پشاور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق زیرحراست ملزمان کو نشاندہی کیلئے لے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پشاور کے رنگ روڈ پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ رنگ روڈ، رحمان بابا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مبینہ زیادتی کے بعد ملزمان خواتین کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق خواتین سے زیادتی کے کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ افسوسناک واقعہ بچی کی موجودگی میں پیش آیا۔ کیس میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعہ گینگ ریپ کا ہے۔ دونوں خواتین کے شوہروں کو باندھ کر مبینہ زیادتی کی گئی، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سات سالہ بچی کو بھی ٹچ کیا گیا۔ خواتین پیدل چل کر تھانے آئیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے