طلباء ہاسٹل میں خوراک کے مسائل اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے پرامن احتجاج کررہے تھے
حیات آباد میں واقع یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز نے طلباء پر فائرنگ کردی۔
اقراء یونیورسٹی کے طلباء ہاسٹل میں خوراک کے مسائل ودیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے پرامن احتجاج کررہے تھے۔
فائرنگ سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے پر طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے، فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
