• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:01 شام
  • پاکستان

جکارتہ، انڈونیشیا: پاکستان نے FIFA آسیان کپ میں اپنے آخری میچ میں ویتنام کو سخت مقابلہ دیا تاہم 4-2 کی شکست کے بعد اس کی ٹورنامنٹ میں مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

نولبرٹو سولانو کی ٹیم نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور پہلے ہاف میں محب اللہ کے شاندار گول کی بدولت برتری بھی حاصل کی، ویتنام عالمی رینکنگ میں پاکستان سے 99 درجے اوپر ہے۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں فلپائن کے خلاف2گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 2-2 سے میچ برابر کیا تھا اور ویتنام کے خلاف بھی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی اچھے مواقع بنائے، پانچویں منٹ میں شائیک دوست کا ہیڈر ہدف سے باہر گیاجبکہ عبدالصمد کا شاٹ ویتنام کے گول کیپر نے روک لیا۔

ناگویا میں کھیلے گئے فائنل کے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ای ین یاؤ نے پاکستان کے نور زمان کو دو صفر سے شکست دی

31ویں منٹ میں پاکستان کو برتری مل گئی، محب اللہ نے ویتنام کے دفاع سے گیند چھینی اور بہترین انداز میں گول کیپر پیٹرک گیانگ لے کو شکست دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی۔

ویتنام نے پہلے ہاف کے اختتام پر واپسی کی کوشش کی لیکن پاکستان نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے وقفے تک 1-0 کی سبقت حاصل کیے رکھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر سولانو نے عالمگیر غازی اور عمر نواز کو میدان میں اتارا لیکن ویتنام نے کھیل کا رخ بدل دیا۔

50ویں منٹ میں لانگ ہائی نگوین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، 7منٹ بعد ڈک ہوانگ نگوین نے ایک اور گول کرکے ویتنام کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

پاکستان نے واپسی کی کوشش جاری رکھی، عبدالصمد شہزاد کا ایک شاٹ بلاک ہوا، جبکہ عبدالصمد خان کے کراس پر عمر کا ہیڈر بھی گول میں نہ جا سکا، 80ویں منٹ میں بیک ڈنھ نگوین نے ویتنام کی برتری 3-1 کردی۔

پاکستان نے ہمت نہیں ہاری اور 88ویں منٹ میں علی اکبر کے شاٹ پر کلیم اللہ خان نے فیصلہ کن ٹچ دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی، پاکستان نے ایک بار پھر واپسی کی امید پیدا کردی تاہم ویتنام نے اختتامی لمحات میں چوتھا گول کردیا، بیک ڈنھ نگوین کے پاس پر ہوانگ منہ ولیمز نے گیند جال میں پہنچا دی اور ویتنام نے 4-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

اس نتیجے کے بعد ویتنام گروپ میں تھائی لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فلپائن تیسرے نمبر پر آیا، پاکستان نے اپنی پہلی FIFA مقابلے کی مہم ایک پوائنٹ کے ساتھ مکمل کی۔

ایشین گیمز: بھارتی ہاکی امپائر کو جنسی ہراسانی کی شکایات پر واپس بھیج دیا گیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

20 سالہ جنوبی افریقی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بناکر گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

صدر اے سی سی محسن نقوی کا ایشین گیمز کے پاک بھارت فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟

رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، ساڑھے 3 گھنٹے تفتیش کی گئی

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم کو فائنل میں شکست، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، 4 رکنی ٹیم کرکٹر سے سوالات کریگی

ایشین گیمز: والی بال میں ایران پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان، 2 اہم کھلاڑی باہر

این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس فالو کریں: یونس خان

کرکٹ ورلڈکپ 2027کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے ایشین گیمز: بھارتی ہاکی امپائر کو جنسی ہراسانی کی شکایات پر واپس بھیج دیا گیا

• 22 منٹ پہلے جنوبی کوریا کی نہر میں پھنسی شارک کو تین ہفتوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا

جنوبی کوریا کی نہر میں پھنسی شارک کو تین ہفتوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا

• 38 منٹ پہلے ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

• 47 منٹ پہلے حکومت مثبت پیشرفت کرتی ہے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

حکومت مثبت پیشرفت کرتی ہے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

• 50 منٹ پہلے پاکستان کی شاندار مزاحمت : FIFA آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

• 1 گھنٹے پہلے اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں،کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کیلئے رکھے گئے: وزارت اطلاعات

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں،کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کیلئے رکھے گئے: وزارت اطلاعات

• 1 گھنٹے پہلے امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے