• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:34 شام
  • پاکستان

پانی کے سرحدپار تعاون سے متعلق پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی ملی ہے

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پانی کے سرحد پار تعاون سے متعلق پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی ملی ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پہلی بار قرارداد میں پانی کے سرحدپارتعاون کا واضح حوالہ شامل کیا گیا ہے۔

قرار داد جرمنی اور اسپین کی جانب سے پیش کی گئی ۔پاکستان نے سرحد پارآبی تعاون کو قرارداد کےحتمی متن میں رکھنے کیلئے فعال کردار ادا کیا، بھارت نے قرارداد سے سرحد پار آبی تعاون کا حوالہ ختم کرنے کی کوشش کی ۔

انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔قرارداد میں پہلی بار واضح تسلیم کیا گیا کہ سرحدپار آبی تعاون محفوظ پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کےحصول سے براہِ راست تعلق ہے۔

قرارداد کی منظوری کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے خطاب کیا۔

عدیل کھوکھر نے مشترکہ آبی وسائل کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح کیا اور کہاکہ جہاں پانی مشترکہ ہو، وہاں ذمہ داریاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں،مشترکہ پانیوں پر تعاون ہمسایہ ممالک کے درمیان کسی احسان یا رعایت کا معاملہ نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بالائی دریا کا ملک پانی کو سیاسی دباؤ، اثرو رسوخ کے آلے کے طور پراستعمال نہیں کرسکتا،پانی کوسیاسی دباؤ کے آلے کے بجائے تعاون اورباہمی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت استعمال کیا جانا چاہیے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے