• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 6:48 شام
  • پاکستان

چین کی کرنسی سویپ سہولت مکمل استعمال ہوچکی، سہولت کی تجدید پر اضافی مالی معاونت کی باضابطہ درخواست کریں گے، وزیر خزانہ

پاکستان نے چین سے حاصل کی گئی 30 ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے جب کہ امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت پر دو ماہ میں جواب متوقع ہے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2027ء میں چین سے 30 ارب یوآن کی سویپ سہولت میں توسیع مانگے گا، چین کی 30 ارب یوآن کی پوری کرنسی سویپ سہولت استعمال ہوچکی ہے، سویپ سہولت کی تجدید پر اضافی مالی معاونت کی باضابطہ درخواست کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت پر دو ماہ میں جواب متوقع ہے، پاکستان ایگزیم بینک اور ڈی ایف سی سے بھی مالی معاونت کے لیے بات چیت کر رہا ہے، ایگزیم فنانسنگ سے پی آئی اے کے بوئنگ طیاروں کی خریداری میں مدد مل سکتی ہے، ڈی ایف سی سے آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے 5 ارب ڈالر کے پروگرام میں مدد متوقع ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے