• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

پاکستانی کھلاڑی 20 ستمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سنگاپور روانہ ہوئے تھے

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے 35ویں سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز میں 73، 74 اور 76 کے اسکور کے ساتھ مجموعی طور پر 223 (+7) اسکور کیا۔

پاکستان کے بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 229 (+13) کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کے راؤنڈز کے اسکور 77، 80 اور 72 رہے۔

تیسرے پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ منان نے 250 (+34) اسکور کے ساتھ ایونٹ مکمل کیا۔

پاکستانی کھلاڑی 20 ستمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سنگاپور روانہ ہوئے تھے۔

پاکستان گالف فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے