2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
میٹا نے اے آئی ویئر ایبل ٹیکنالوجی میں مزید پیش رفت کی ہے، اور اس بار کمپنی نے کیمرے کے بغیر 3 اقسام کی جدید اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے ہیں، تاہم کیمرے کے بغیر اب بھی پرائیویسی خدشات برقرار ہیں۔
میٹا کا اے آئی اور اسمارٹ عینکوں پر فوکس بڑھتا جا رہا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے ’میٹا کنیکٹ 2026‘ میں کمپنی کی نئی نسل کے اسمارٹ گلاسز متعارف کرائے، جو اس کے ’’پرسنل سپر انٹیلی جنس‘‘ کے تصور کا حصہ ہیں اور اس کی بنیاد میوز (Muse) اے آئی ایجنٹ پر ہے۔
مجموعی طور پر کمپنی نے 3 نئے گلاسز متعارف کرائے ہیں، جن میں ’میٹا رے بین جنریشن تھری‘ (Meta Ray-Ban Gen 3)، میٹا وی آر گلاسز (Meta VR Glasses) اور میٹا آڈیو گلاسز (Meta Audio Glasses) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے گزشتہ سال متعارف کرائے گئے میٹا رے بین ڈسپلے گلاسز کے حوالے سے بھی تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اسمارٹ گلاسز کے حوالے سے پرائیویسی سے متعلق بڑھتی ہوئی مخالفت کے باوجود زکربرگ نے اسمارٹ گلاسز کو ذاتی کمپیوٹنگ کا مستقبل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں 2 ارب افراد پہلے ہی عینکیں استعمال کرتے ہیں اور ان کے خیال میں اسمارٹ گلاسز اے آئی سے لیس پہنی جانے والی دیگر ڈیوائسز (AI wearables) پر سبقت لے جائیں گے۔
رے بین میٹا جن 3
میٹا کے نمایاں اسمارٹ گلاسز کی تیسری نسل میں اہم اپ گریڈز اور ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
* آواز ریکارڈ کرنے اور ہوا کے شور کو کم کرنے کے لیے 6 مائیکروفونز
* ایڈجسٹ کیے جانے والے ٹیمپل ٹپس
* نئے ڈولبی ایٹموس اور اسپیشل آڈیو فیچرز
* نئے اسٹائلز، جن میں رے بین ایوی ایٹرز بھی شامل ہیں
* ابتدائی درجے کا ایڈونچرر اسٹائل، جس کی قیمت 249 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
اس عینک کی پیشکش میں فیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، رے بین ایوی ایٹرز، زینا اور لانچ کے موقع پر کلاسک انداز کا محدود ایڈیشن جیسے نئے اسٹائلز دستیاب ہوں گے۔
فریم کے نئے اسٹائلز میں کیٹ آئی فریم اور کائلی جینر کلیکشن میں آئیوری رنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔ آخر میں کمپنی نے بلیک پنک کی لیزا کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے گلاسز کے کئی نئے اسٹائلز پیش کیے، جب کہ ایسے چارمز بھی متعارف کرائے گئے جنھیں فریمز کو اپنی پسند کے مطابق بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ گلاسز اب میٹا اور رے بین کے آن لائن اسٹورز پر 449 ڈالر میں آرڈر کیے جا سکتے ہیں، جب کہ بلیک پنک کی لیزا والے فریمز 399 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ 249 ڈالر والے ابتدائی درجے کے ایڈونچرر فریمز دستیاب نہیں ملے، اس لیے غالباً انھیں بعد کی تاریخ میں جاری کیا جائے گا۔
میٹا وی آر گلاسز
میٹا کی جانب سے سب سے بڑا اعلان مکمل طور پر نئی ’وی آر ڈیوائس‘ کے حوالے سے تھا۔ میٹا وی آر گلاسز میں ’ایپل وژن پرو‘ اور گلیکسی ایکس آر ہیڈسیٹس جیسی اعلیٰ درجے کی مصنوعات کی خصوصیات کو زیادہ روایتی اسمارٹ گلاسز ڈیزائن کے ساتھ یک جا کیا گیا ہے۔
یہ عینکیں 2027 کے موسم بہار میں 1,299 ڈالر کی قیمت پر دستیاب ہوں گی، دیگر وی آر ہیڈسیٹس کے مقابلے میں یہ انتہائی ہلکی ہیں۔ میٹا کے مطابق نئے وی آر گلاسز کا وزن صرف 100 گرام ہے، جو تقریباً تاش کے پتوں کی ایک گڈی جتنا ہے اور میٹا کویسٹ 3 (Meta Quest 3) ہیڈسیٹ کے وزن کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔
اس وی آر ڈیوائس کے استعمال کے 3 اہم مقاصد پر توجہ دی گئی ہے: پیداواری صلاحیت، تفریح اور وی آر گیمنگ۔
کمپنی نے ان گلاسز کو ایک ذاتی سنیما قرار دیا اور جیمز کیمرون جیسی شخصیات کی ویڈیوز بھی پیش کیں جن میں انھوں نے ڈسپلے کے معیار کو سراہا۔ کمپنی نے اسپیشل آڈیو، ڈولبی ایٹموس اور ڈولبی وژن اور آئی میکس انہانسڈ سنیما موڈ جیسی تفریحی خصوصیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
گیمنگ کے لیے میٹا نے کہا کہ یہ گلاسز میٹا کویسٹ کی مکمل وی آر گیم لائبریری اور ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ کے ٹائٹلز کو سپورٹ کریں گے۔ یہ گلاسز یو ایس بی-سی کے ذریعے بیرونی ڈیوائسز سے منسلک ہوتے ہیں، ورچوئل ڈسپلے پیش کر سکتے ہیں اور کسی ہموار سطح پر ورچوئل کی بورڈ بھی دکھا سکتے ہیں۔
کمپنی نے ’’ہولوگرام کالنگ‘‘ کے نام سے ایک نیا فیچر بھی پیش کیا ہے، جو ویڈیو کال کے دوران ڈسپلے میں ایک حقیقت سے قریب تر، مکمل جسم والے اوتار کو پیش کرتا ہے۔
میٹا آڈیو گلاسز
توقع کے مطابق زکربرگ نے کمپنی کے پہلے کیمرا فری اسمارٹ گلاسز بھی متعارف کرا دیے ہیں۔
میٹا آڈیو اے آئی گلاسز میں رے بین کے کلاسک اسٹائلز شامل ہیں اور ان کی قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے، جو نسبتاً سستے ہیں۔ زکربرگ نے بتایا کہ یہ کمپنی کے اب تک کے سب سے پتلے اسمارٹ گلاسز بھی ہیں۔ میٹا رے بین جن 3 کی طرح یہ گلاسز بھی میوز اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ ہوں گے۔
یہ گلاسز اب میٹا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جہاں ان کی تفصیل میں لکھا ہے: ’’کیمرے کے بغیر تیار کیے گئے اور ہیڈ فونز سے زیادہ طاقت ور، اپنے گلاسز سے کہیں کہ چلتے پھرتے موسیقی چلائیں یا سوالات کے جواب دیں۔‘‘
کمزور سماعت والوں کے لیے اسمارٹ گلاسز
میٹا کے اسمارٹ گلاسز میں ایک نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جو کمزور سماعت والے افراد کو سننے میں مدد دے گا۔ یہ فیچر ہلکی سے درمیانے درجے کی سماعت کی کمی والے افراد کے لیے امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز کی طرح کارآمد ہوگی۔
میٹا کے مطابق ان گلاسز کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے اپنی سماعت کا جائزہ لے سکیں گے اور اس کے لیے ڈاکٹر سے ملنے یا سماعت کے آلات خریدنے پر ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سہولت کے لیے کسی ڈاکٹر کے نسخے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور صارفین سے کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔
میٹا ڈسپلے گلاسز
گزشتہ سال میٹا کنیکٹ میں کمپنی نے میٹا رے بین ڈسپلے گلاسز متعارف کرائے تھے، جن میں بلٹ اِن ڈسپلے موجود ہے جو نوٹی فکیشنز، راستے کی رہنمائی اور دیگر معلومات دکھا سکتا ہے۔ یہ گلاسز عملی طور پر خریدنا تقریباً ناممکن رہے ہیں، تاہم میٹا کا کہنا ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔
میٹا رے بین ڈسپلے گلاسز اب میٹا کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جن کی قیمت 799 ڈالر ہے۔
