• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 4:49 شام
  • پاکستان

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وکیل الینا حبا اور ترک ارب پتی ترہان مِلدون شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی شاہانہ تقریب کے اخراجات کا تخمینہ کم از کم 10 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب ہفتے کے روز نیو یارک شہر کے علاقے مین ہٹن کے معروف ہوٹل والڈورف آسٹوریا کی چوتھی منزل کے بال روم میں منعقد کی گئی، جسے بڑی تعداد میں گلابی اور سفید چیری بلاسمز اور سیکڑوں سرخ گلابوں سے سجایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایک معروف ایونٹ پلانر کی جانب سے صرف بال روم کرائے پر لینے، موسیقی اور پھولوں کے انتظام پر ہی 10 لاکھ ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا۔ تاہم، اس میں ہوٹل کے مہمان کمروں اور دیگر اضافی مقامات کے ممکنہ اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی سابق وکیل حبا اور مِلدون نے یہ شاندار تقریب کی منصوبہ بندی صرف تین ماہ کے اندر کی۔ اس مقصد کے لیے پام بیچ کے دو معروف ویڈنگ پلانرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

جوڑے کی خواہش تھی کہ شادی نیویارک کے مشہور پلازا ہوٹل میں ہو لیکن عدم دستیابی کے باعث بالآخر والڈورف آسٹوریا کا انتخاب کیا گیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے