• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 2:35 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

نیویارک: ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنی خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مہور بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 64 سالہ ٹام کروز ایک خاتون کو بریک روم میں اکیلے بیٹھا دیکھ کر اچانک رک گئے۔

مذکورہ خاتون سر جھکائے موبائل فون دیکھ رہی تھی، جس پر اداکار نے اسے پریشان سمجھا اور اس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اس کے پاس چلے گئے۔

View this post on Instagram A post shared by Scene Sharks (@scenesharks)

A post shared by Scene Sharks (@scenesharks)

یہ ویڈیو ایک خاتون نے شیئر کی ہے جس میں وہ ایک سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ میں کھلے دروازے کے سامنے بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ اچانک ٹام کروز وہاں سے گزرتے ہوئے کمرے میں جھانکتے ہیں اور انہیں یوں بیٹھا دیکھ کر واپس لوٹ آتے ہیں۔

ٹام کروز خاتون کے پاس بیٹھ کر اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کلیمنٹینا کچھ دیر بعد محسوس کرتی ہیں کہ ان کی توجہ حاصل کرنے والا شخص ٹام کروز ہیں۔

بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کسی پریشانی میں مبتلا نہیں تھیں بلکہ فون پر مسلسل منفی اور پریشان کن مواد دیکھنے یعنی ’ڈوم اسکرولنگ‘ میں مصروف تھیں۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ٹام کروز کے اس غیر متوقع انداز کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے