• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 7:02 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ‘پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن’ لگانے پر غور شروع کردیا ، ملازمین کے لئےورک فرام ہوم پالیسی کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلند ہوتی قیمتوں اور ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے ‘پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن’ نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا۔

اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایندھن اور سرکار کے سفری اخراجات میں بچت کے لیے مختلف اہم تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری کے لیے روٹیشن فارمولہ نافذ کرنے اور کچھ عملے کو گھر سے کام کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یندھن کی بچت کے لیے 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ (استعمال سے روکنے) کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

حکومت کے ان اقدامات کا بنیادی مقصد عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے قومی خزانے اور عوام کو بچانا اور ایندھن کی ملکی کھپت میں بڑی حد تک کمی لانا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے