واٹس ایپ کی جانب سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ بچوں کو ان کی عمر کے مطابق مناسب تجربہ فراہم کیا جاسکے۔
ان نئے ٹولز کے تحت والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے۔
مثال کے طور پر انہیں اس وقت نوٹیفکیشن موصول ہوگا جب ان کے بچے کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ بنیں گے یا اس کو چھوڑ دیں گے۔
اسی طرح والدین بچوں کے اکاؤنٹس میں ڈیٹا ترجیحات کو بھی کنٹرول کرسکیں گے۔
اس ری ڈیزائن میں ایپ کے نیوی گیشن بار پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ والدین کو بچوں کی جانب سے بھیجے جانے والے یا موصول ہونے والے پیغامات کو پڑھنے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔
ان فیچرز کے باوجود بچوں کی چیٹس اور کالز بدستور پرائیویٹ رہیں گی اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان ٹولز سے والدین کو آٹومیٹڈ سیٹنگز کو کنٹرول کرنے کا موقع ملے گا۔
ان کی جانب سے پن کوڈ کے ذریعے اس بات کو یقنی بنایا جاسکے گا کہ بچے ان کی سیٹ کی گئی سیٹنگز کو خود تبدیل نہ کرسکیں۔
والدین کی جانب سے یہ بھی طے کیا جاسکے گا کہ ان کے بچے چینلز کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ وہ میٹا اے آئی میں بچوں کے لیے دستیاب سیٹنگ کو بھی سیٹ کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب حکومتوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کریں۔
یہ ٹولز آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا
بل گیٹس اے آئی ٹولز کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں؟
اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ
انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا
اے آئی گاڈ فادر قرار دیے جانے والے سائنسدانوں کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیا انتباہ
اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس
کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں
واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ
گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
تازہ ترین
• 12 منٹ پہلے واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ
• 20 منٹ پہلے ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
• 42 منٹ پہلے شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا
شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا
• 46 منٹ پہلے ایشین گیمز: اسکواش میں پاکستان کی فتح کے بعد فائنل میں رسائی، دوسرا سلور میڈل یقینی ہوگیا
ایشین گیمز: اسکواش میں پاکستان کی فتح کے بعد فائنل میں رسائی، دوسرا سلور میڈل یقینی ہوگیا
• 55 منٹ پہلے سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کی مدت بڑھادی
سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کی مدت بڑھادی
• 2 گھنٹے پہلے دنیا کا خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن کس ملک میں موجود ہے؟
دنیا کا خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن کس ملک میں موجود ہے؟
• 2 گھنٹے پہلے وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری
وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری
• 2 گھنٹے پہلے اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا
