• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

موسم اب بتدریج تبدیل ہو رہا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ نزلہ زکام جیسی موسمی بیماریاں زیادہ پھیلنے والی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ نزلہ زکام یا کھانسی سے بچنا بہت آسان ہے اور بس ایک چیز کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

اور وہ ہے ہاتھوں کو دھونا۔

جی ہاں واقعی ہاتھوں کو دن بھر میں کئی بار دھونا آپ کو موسمی نزلہ زکام سے بچانے کا مؤثر طریقہ ہے۔

زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے۔

لوگوں کو موسمی بیماریوں کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

موسمی بیماریوں کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہی ہوتے ہیں۔

جب کوئی بیمار فرد کھانستا یا چھینکتا ہے تو جراثیم مختلف جگہوں جیسے فون، کمپیوٹر کی بورڈ، میز یا ایسی ہی جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں۔

ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب کوئی بیمار فرد منہ کو ہاتھ سے ڈھانپ کر کھانستا یا چھینکتا ہے اور پھر ہاتھوں سے مختلف چیزوں کو چھوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پھر جب کوئی صحت مند فرد ان جراثیموں سے آلودہ چیزوں کو چھونے کے بعد ناک اور منہ کو ہاتھ لگاتا ہے تو جراثیم جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں اور وہ بیمار ہو جاتا ہے۔

ہاتھ دھونا کیسے تحفظ فراہم کرتا ہے؟

موسمی بیماریوں کا باعث بننے والے کچھ وائرس مختلف چیزوں کی سطح پر گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر ہاتھ دھونا ان جراثیموں کو جسم کے اندر پہنچنے سے روکنے کے لیے بہترین طریقہ کار ہے۔

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔

اگر آپ بیمار ہیں تو ہاتھوں کو دھونے سے جراثیموں کو پھیلنے سے کسی حد تک روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ہاتھ دھونے سے موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں۔

ایک طبی پروگرام کے دوران لوگوں کو دن بھر میں کم از کم 5 بار ہاتھ دھونے کی ہدایت کی گئی اور 2 سال تک ان افراد کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہاتھوں کو دھونے والے افراد میں نظام تنفس کے امراض کی شرح دیگر کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہوتی ہے۔

کیا واقعی اس خیال میں کوئی حقیقت ہے کہ کھانے کے دوران یا اس کے بعد پانی پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

تو ہاتھوں کو کیسے دھونا چاہیے؟

روزمرہ کی زندگی کی مصروفیات میں بیشتر افراد ہاتھوں کو درست طریقے سے نہیں دھوتے۔

اس مقصد کے لیے پہلے ہاتھوں کو پانی سے گیلا کریں اور پھر صابن لگائیں۔

صابن کے جھاگ کو 20 سیکنڈ تک اچھی طرح ہاتھوں پر رگڑیں، کلائیوں، انگلیوں کے درمیان اور ناخن کے اندر بھی رگڑیں۔

اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں اور پھر خشک کرلیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

دن بھر میں کتنی بار ہاتھ دھونا موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے؟

اس کی تعداد طے نہیں بلکہ دن بھر میں یہ کام کرنا چاہیے، مثال کے طور پر کھانے سے پہلے اور بعد میں، ٹوائلٹ جانے کے بعد، دفتر یا اسکول پہنچنے کے بعد، گوشت، کچی سبزی یا کچرے کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھوں کو دھونا چاہیے۔

اسی طرح کھانسنے یا چھینکنے کے بعد بھی ہاتھوں کو دھونا چاہیے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے

شوہر یا بیوی کی نیند کی کمی دوسرے کی صحت پر ایک عجیب اثر مرتب کرتی ہے، تحقیق

روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ

ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟

پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں: تحقیق

کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیےگئے تھے، بھائی فیصل امین کا دعویٰ

علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیےگئے تھے، بھائی فیصل امین کا دعویٰ

• 13 منٹ پہلے نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

• 56 منٹ پہلے ایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنےکی ذمہ داری ملی توکیا ہوگا؟ بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی

ایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنےکی ذمہ داری ملی توکیا ہوگا؟ بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی

• 58 منٹ پہلے پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے: جنید اکبر

پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے: جنید اکبر

• 1 گھنٹے پہلے خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے یوکرین کا روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

یوکرین کا روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

• 2 گھنٹے پہلے ہماری ذمہ داری ہےکوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئےگا، وفاقی وزیر اطلاعات

ہماری ذمہ داری ہےکوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئےگا، وفاقی وزیر اطلاعات

• 2 گھنٹے پہلے شمالی کوریا کا تین گھنٹوں کے دوران 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا تین گھنٹوں کے دوران 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے