• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 8:03 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

اسلام آباد (26 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن 5.8.0 کی اہم خصوصیات سامنے آگئیں۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب شہری اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ساتھ شریک حیات اور اہل بچوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں، انہیں محفوظ کر سکتے ہیں اور ضرورت کے وقت شیئر کر سکتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنی ہو تو پاک آئی ڈی میں موجود ’کیو آر کوڈ اسکین کریں‘ کے آپشن سے ڈیجیٹل کیو آر کوڈ اسکین کریں اور تصدیق شدہ معلومات دیکھیں۔

پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن کے ذریعے حج یا عمرہ کیلیے انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسینز کیلیے بائیومیٹرک تصدیق بھی آسانی سے مکمل کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ شہری پاک آئی ڈی کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور نئے فیچرز سے فائدہ اٹھائیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے