میسی ارجنٹینا کے لیے 207 میچز میں 125 گول کرچکے ہیں اور 2022 میں ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا
دنیا بھر میں لیونل میسی کے مداحوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ قریب آ گیا ہے۔
ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ میسی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی مشہور نیلی اور سفید جرسی میں میدان میں نظر آئیں گے جہاں انہیں شاندار بین الاقوامی کیریئر کے بعد باقاعدہ الوداع کیا جائے گا۔
39 سالہ میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف ارجنٹینا کے لیے آخری میچ کھیلیں گے۔
اے ایف اے کے صدر کلاڈیو تاپیا کے مطابق کوچ لیونل اسکالونی سے مشاورت کے بعد میسی کو مداحوں کے سامنے الوداعی مقابلے کی دعوت دی گئی جسے اسٹار فٹبالر نے قبول کرلیا۔
میسی ارجنٹینا کے لیے 207 میچز میں 125 گول کرچکے ہیں اور 2022 میں ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کے کیریئر کا آخری مرحلہ ایک باقاعدہ الوداع سے محروم رہا تھا تاہم اب انہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر مداحوں کے سامنے آخری بار کھیلنے کا موقع ملے گا۔
2022 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی تقریب میں مدعو کیا جائے گا جس سے یہ رات مزید یادگار اور جذباتی ہونے کی توقع ہے۔
