• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

کراچی(5 اکتوبر 2026): میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے جائے وقوعہ اور متعلقہ گیسٹ ہاؤس کا خود معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے جائے وقوعہ اور متعلقہ گیسٹ ہاؤس کا خود معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے آج 5 اکتوبر کو دن 11:30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن کا ماننا ہے کہ خود معائنہ کرنے سے حکومت سندھ کو دی جانے والی سفارشات کو مزید وزن ملے گا۔

کمیشن نے اس حوالے سے سندھ حکومت کے فوکل پرسن جاوید ابڑو کو تمام ضروری انتظامات کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی سراج لاشاری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میر رضا کے اہلخانہ اور ان کے وکیل کے ہمراہ موقع پر موجود رہیں۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے کمیشن نے مزید احکامات جاری کیے ہیں کہ کاشف افتخار کا بیان بدھ کے روز صبح 11 بجے ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ ڈی ایس پی سراج لاشاری کا بیان بھی اسی روز یعنی بدھ کو صبح 11 بجے ریکارڈ کیا جائے گا۔

دوسری جانب کمیشن نے صحافیوں بابر سلیم اور صولت جعفری کی جانب سے مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے کیے گئے کام کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس نے مشکوک گاڑیوں کی نقل و حرکت کے پہلو پر بہت کم کام کیا ہے۔

کمیشن نے حکم دیا ہے کہ صحافی بابر سلیم اور صولت جعفری گاڑیوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات پر کمیشن کو بریفنگ دیں گے، اور رجسٹرار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دونوں صحافیوں کو 6 اکتوبر کی صبح 11 بجے پریزنٹیشن کے لیے طلب کریں۔ اس کے ساتھ ہی رجسٹرار کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اہلخانہ اور ڈی ایس پی سراج لاشاری کو فوری طور پر اس تمام صورتحال سے آگاہ کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے