• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 2:11 صبح
  • پاکستان

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فاران طاہر کا کہنا ہے کہ میری بدقسمتی یہ ہے کہ میں نے جتنے بھی سیریلز کیے ہیں اس میں اولاد خراب ہی نکلی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں فاران طاہر درفشاں سلیم ’زریاب‘ کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں بھی زویا ناصر اور حارث وحید کے والد کا کردار نبھا چکے ہیں۔

درِ نجات میں درفشاں سلم کو بوائے فرینڈ زامل چھوڑ جاتا ہے اور پھر ان کا نکاح ابوبکر سے کردیا جاتا ہے اور ان کی دوسری بیٹی کو بھی طلاق ہوجاتی ہے جبکہ دونوں بیٹیوں کی تربیت پر بھی دادی اکثر بیٹے سے جھگڑا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

بس تیرا ساتھ ہو میں حارث وحید اور زویا ناصر بھی منفی کردار میں موجود تھے۔

میزبان نے فاران طاہر سے سوال کیا کہ زریاب اگر اصل زندگی میں آپ کی بیٹی ہوتی، آپ اُسے کس پوائنٹ پر گھر سے نکال چکے ہوتے؟

جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میری بدقسمتی یہ ہے کہ میں نے جتنے بھی سیریلز کیے ہیں میری اولاد ساری خراب نکلی ہے۔‘

View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے