پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
ریاض / اسلام آباد : سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ دفاعی اتحاد کے تحت دفاعی وعدوں پر فوری عملدرآمد شروع کرنے اور سعودی عرب میں ضرورت کے مطابق متفقہ فوجی قوت و دفاعی صلاحیتیں تیزی سے تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر کو ریاض میں ہوا، جس میں تینوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات اور خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں اجتماعی دفاع کے عزم کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں اجتماعی دفاع سے متعلق وعدوں پرفوری عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ متفقہ فوجی دستوں اورعسکری صلاحیتوں کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، فوجی دستوں اوردفاعی صلاحیتوں کو سعودی عرب میں فوری طور پر تعینات کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر رکن ملک کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ فیصلوں سے عسکری تیاری اور دفاعی انضمام کو مزید تقویت ملے گی، مشترکہ خطرات سےنمٹنےکی اجتماعی صلاحیت بھی مضبوط ہوگی۔
مکہ معاہدے کے تحت رکن ممالک ایک دوسرےکی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کےعزم پر قائم رہیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ الائنس برائے دفاع کا پہلاسیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔
مکہ دفاعی معاہدے میں دیگر ممالک شامل ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار
