• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:13 صبح
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

کیلیفورنیا : ایپل نے آئی فون 18 پرو میکس کے بعض صارفین کو درپیش سنگین موبائل کنیکٹیویٹی کے مسئلے کے حل کے لیے متاثرہ فونز مفت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خرابی خاص طور پر امریکا کی ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کے نیٹ ورک پر استعمال ہونے والے آئی فون 18 پرو میکس میں سامنے آئی ہے اور اس کے باعث بعض صارفین فون کال کرنے حتیٰ کہ ہنگامی نمبر 911 پر رابطہ کرنے سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صارفین نے گزشتہ ہفتے موبائل سروس اچانک ختم ہونے کی شکایات شروع کیں، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ مسئلہ ہزاروں صارفین کو متاثر کرسکتا ہے۔

ایپل نے خرابی کو مزید ڈیوائسز تک پھیلنے سے روکنے کے لیے جمعے کو iOS 27.0.1 اور کیریئر سیٹنگز کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی، تاہم یہ اپ ڈیٹس ان آئی فونز کی موبائل سروس بحال نہیں کرسکتیں جو پہلے ہی اس خرابی کا شکار ہوچکے ہیں۔

ٹیکنالوجی سے متعلق رپورٹس کے مطابق ایسے صارفین کو ایپل کی جانب سے متاثرہ آئی فون 18 پرو میکس کے بدلے مفت نیا فون فراہم کیا جائے گا۔

ایپل اور اے ٹی اینڈ ٹی نے متاثرہ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوائس میں موبائل سروس ختم ہونے کی صورت میں دونوں کمپنیوں کی سپورٹ ٹیموں سے رابطہ کریں۔

کچھ صارفین نے آن لائن فورمز پر بتایا کہ iOS 27.0.1 انسٹال کرنے کے باوجود ان کے فون کی سیلولر سروس بحال نہیں ہوئی۔ بعض صارفین نے iOS 27.2 کے پبلک بیٹا ورژن کو بھی آزمایا، تاہم اس سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خرابی فی الحال صرف اے ٹی اینڈ ٹی نیٹ ورک پر آئی فون 18 پرو میکس تک محدود ہے۔

ٹی موبائل اور ویریزون کے صارفین میں اس نوعیت کی خرابی کی رپورٹس سامنے نہیں آئیں، جبکہ اے ٹی اینڈ ٹی کے نیٹ ورک پر استعمال ہونے والا عام آئی فون 18 پرو بھی اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوا۔

ہارڈویئر بھی مسئلے کی وجہ ہوسکتا ہے؟

ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خرابی کا تعلق فون کے ہارڈویئر سے بھی ہوسکتا ہے، آئی فون 18 پرو میں ایپل کا سی ٹو موڈیم استعمال کیا گیا ہے، جبکہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فون 18 پرو میکس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن ایکس 80 موڈیم نصب ہے۔

مرمت اور ڈیوائس تجزیے کے ادارے آئی فکس اٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس میں نئی ملی میٹر ویو اینٹینا ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی تجزیاتی ادارے ٹیک انسائٹس کے مطابق اسنیپ ڈریگن ایکس80 موڈیم اس سے قبل آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس میں بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری سافٹ ویئر اور کیریئر سیٹنگز کی اپ ڈیٹس کا مقصد مستقبل میں مزید آئی فونز کو اس خرابی سے محفوظ رکھنا ہے۔ تاہم جن آئی فون 18 پرو میکس صارفین کا اے ٹی اینڈ ٹی پر سیلولر کنکشن پہلے ہی ختم ہوچکا ہے، ان کے لیے ایپل نے فون کی مرمت کے بجائے متاثرہ ڈیوائس مفت تبدیل کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بڑی خرابی، ایپل کا صارفین کے لیے بڑا اعلان

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے