• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:45 صبح
  • پاکستان

نیلامی سے قبل شرکاء کو بازوں کا قریب سے جائزہ لینے کا موقع بھی دیا گیا

سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ نمائش کے افتتاحی نیلام میں منگولیا کے دو شکاری باز مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگئے۔

نیلام میں کم عمر شکاری باز 1 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوا جبکہ ایک بالغ باز کے لیے خریدار نے 4 لاکھ سعودی ریال کی بھاری رقم ادا کی۔

نمائش میں مسلسل دوسری مرتبہ منگولین بازوں کے لیے خصوصی سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں ان کی جسامت، پھیلے ہوئے مضبوط پروں اور طویل پرواز کی صلاحیت کے باعث سعودی فالکنرز کی جانب سے خاص دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق منگولین ساکر فالکن سخت موسمی حالات میں زندہ رہنے، تربیت کا بہتر ردعمل دینے اور شکار کے دوران برداشت کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث خطے میں انتہائی قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔

ان کے پروں اور جسم کے رنگوں میں پائے جانے والے فرق بھی نیلامی میں ان کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

نیلامی سے قبل شرکاء کو بازوں کا قریب سے جائزہ لینے کا موقع بھی دیا گیا جبکہ نمائش میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے فالکنری کے شوقین افراد اور ماہرین شریک ہوئے۔

سعودی عرب اور منگولیا کے درمیان بازوں کی تجارت کے تعلقات بھی کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ 1990 کی دہائی سے منگولین ساکر فالکن سعودی عرب کی منڈی میں پہنچتے رہے ہیں اور 1997 میں سعودی عرب نے منگولیا سے 116 باز درآمد کیے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے