وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ متعلقہ اداروں نے مون سون سیزن کی مؤثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کی، ہنگامی موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عوام کو ہر ممکن امداد اورریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی سامان کی ترسیل سے متعلق محکموں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کوصوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ موثر رابطے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی، منی لانڈرنگ کا انکشاف
عدالتی حکم کی کوئی خلاف ورزی، آفریدی کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ہوسکتا ہے
لاہور: سہیل آفریدی کی مرحوم کارکن کے گھر آمد، شکوہ کرنے پر سکیورٹی کا فیملی ممبر پر مبینہ تشدد
اسلام آباد میں وزیراعظم کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا آغاز ہوگیا
خواتین کیخلاف جرائم کی تفتیش میں صنفی حساس طریقہ کار اپنایا جائے: سپریم کورٹ
ملک میں ایف آئی اے اور نیب پر مکمل اعتمادکرنیوالوں کی شرح منتخب اور انتظامی اداروں سے زیادہ: سروے
پنجاب پولیس نے مجھے اغوا کیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا، سہیل آفریدی کا الزام
عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے، سروے
ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئرہی ایڈمنسٹریٹرکے اختیارات سنبھالےگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور
میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف
تازہ ترین
• 1 منٹ پہلے ممکنہ سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت
• 11 منٹ پہلے میری صرف ایک اہلیہ ہیں: عثمان پیرزادہ کا سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر ردعمل
میری صرف ایک اہلیہ ہیں: عثمان پیرزادہ کا سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر ردعمل
• 43 منٹ پہلے اسرائیلی وزیر نے فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایتکاروں کو غدار قرار دیدیا
اسرائیلی وزیر نے فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایتکاروں کو غدار قرار دیدیا
• 47 منٹ پہلے سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینےکا اعلان
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینےکا اعلان
• 1 گھنٹے پہلے لاہور: سہیل آفریدی کی مرحوم کارکن کے گھر آمد، شکوہ کرنے پر سکیورٹی کا فیملی ممبر پر مبینہ تشدد
• 2 گھنٹے پہلے مقامی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی
مقامی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی
• 2 گھنٹے پہلے اسلام آباد کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی، منی لانڈرنگ کا انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے عدالتی حکم کی کوئی خلاف ورزی، آفریدی کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ہوسکتا ہے
