• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 1:56 شام
  • پاکستان

2025 میں انشورنس کمپنیوں نے 10 لاکھ سے زائد کلیمز ادا کیے، ایس ای سی پی

ملکی انشورنس صنعت کے اثاثے 4.1 ٹریلین روپے اور پریمیم 778 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انشورنس انڈسٹری کی ڈیٹا رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق 2025 میں انشورنس کمپنیوں نے 10 لاکھ سے زائد کلیمز ادا کیے۔

واضح رہے کہ انشورنس انڈسٹری کے ادا کیے گئے کلیمز کا ڈیٹا پہلی بار جاری کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق لائف انشورنس سیکٹر میں مجموعی طور پر 410 ارب روپے کے کلیمز ادا کیے گئے، جبکہ نان لائف انشورنس کمپنیوں نے 132 ارب روپے کے کلیمز کی ادائیگی کی۔ لائف انشورنس کمپنیوں نے وفات سے متعلق 33 ہزار سے زائد کلیمز ادا کیے۔ نان لائف کمپنیوں نے صحت اور حادثات سے متعلق سات لاکھ 20 ہزار سے زائد کلیمز نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق موٹر انشورنس کے دو لاکھ 82 ہزار سے زائد کلیمز ادا کیے گئے، جبکہ آگ اور املاک سے متعلق تقریباً 11 ہزار کلیمز نمٹائے گئے۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کے کلیمز کی تفصیلات جاری کرنے سے احتساب بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلیمز کی ادائیگی بیمہ پالیسی ہولڈرز کے اعتماد کے لیے اہم ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق انشورنس صنعت کا مجموعی پریمیم 15 فیصد اضافے کے بعد 778 ارب روپے ہوگیا، جبکہ صنعت کے مجموعی اثاثے 4.1 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع سے کی گئی انشورنس کے پریمیم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 71 فیصد بڑھ گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے