• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 5:07 شام
  • پاکستان

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

لاہور : پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈیڈ لائن ختم ہونے پر سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے پنجاب بھر میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے تمام میرج ہالز کو بند اور سیل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ کی ہدایت پر فیلڈ افسران نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات (ای پی اے) کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں کمرشل کچن سے نکلنے والے دھوئیں اور آلودہ اخراج کے تدارک کے لیے سکشن ہڈز کی تنصیب کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی۔

ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اب بغیر سکشن ہڈز چلنے والے ہالز کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

قوانین کی خلاف ورزی پر میرج ہالز کو نہ صرف مکمل طور پر سیل کیا جائے گا بلکہ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کمرشل کچنز کی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اسی سلسلے میں سکشن ہڈز نہ لگانے پر اب تک 500 سے زائد ریسٹورنٹس کو سیل کیا جا چکا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے