• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

تینوں ایونٹس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، تجارت اور ٹیکنالوجی کے نئے مواقع ملیں گے

پاکستان میں 3 اہم عالمی ایونٹس فوڈ ایشیا، انٹرنیشنل انڈسٹری ایکسپو اور بیوٹی ایشیا لاہور ایکسپو سینٹر میں 12 سے 14 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔

ای کامرس گیٹ وے، ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک شراکت داری سے تینوں ایونٹس کا انعقاد کر رہے ہیں، جہاں عالمی اور مقامی کاروباری نمائندے تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش کریں گے۔

تینوں ایونٹس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت جبکہ 150 ملین ڈالر سے زائد کاروباری سرگرمی متوقع ہے۔ عالمی ایونٹس پاکستانی صنعت کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

انٹرنیشنل انڈسٹری نمائش میں جدید مشینری، خام مال، آٹومیشن، پیکیجنگ ٹیکنالوجی اور ری سائیکلنگ سلوشنز نمائش کا حصہ ہوں گے، جس سے کاروباری نمائندوں کو صنعتی شعبے میں جدید حل اور ٹیکنالوجی سے آگاہی ملے گی۔

13ویں بیوٹی ایشیا میں کاسمیٹکس، اسکن کیئر، ڈرماٹولوجی، ایستھیٹکس، ویلنس اور بیوٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ 20ویں فوڈ ایشیا نمائش میں عالمی کمپنیاں فوڈ اجزا، جدید مشینری، پیکیجنگ، فوڈ ٹیکنالوجی اور تیار مصنوعات متعارف کرائیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے