• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

خاتون یکم اکتوبر سے میو اسپتال میں زیر علاج تھی، پولیس حکام

شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سے 43 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 43 سالہ صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یکم اکتوبر سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں دورانِ علاج ان کی موت واقع ہوئی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ تشدد معلوم ہوئی ہے تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تشدد کے شواہد پر لواحقین کو قانونی کارروائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اور درخواست وصول کر کے ضابطے کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے گھریلو تشدد کے الزام میں شوہر زین العابدین کو گرفتار کر لیا ہے جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے