• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 7:28 صبح
  • پاکستان

پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز

پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ اور وحدت کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 700 رنگ برنگی پتنگیں، 113 چرخیوں میں موجود کیمیکل ڈور اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک پتنگ کی ڈور کئی گھروں کے چراغ بجھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت حکومتی احکامات کے تحت صرف بسنت کے تہوار کے موقع پر ہوگی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے