• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

چندہ مہم میں حصہ لینے والوں کے مشکور ہیں، یہ مہم جاری رہے گی اور فنڈز کیلیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔، کارکنوں سے خطاب

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلیے ایک دن میں 4 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں چندہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کیلیے چندہ مہم کا آغاز کردیا ہے اور کال کے بعد صرف ایک دن میں 4 کروڑ روپے جمع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چندہ مہم میں حصہ لینے والوں کے مشکور ہیں، یہ مہم جاری رہے گی اور فنڈز کیلیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لانگ مارچ کا آغاز چار اکتوبر کو لکی مروت سے ہوگا، پھر 6 اکتوبر کی صبح متنی پشاور پہنچیں گے وہاں سے صوابی کے لیے روانہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا ابتدائی شیڈول جاری​​​​​​​

وزیراعظم اگر رابطہ نہیں کرتے تو لانگ مارچ شروع کریں گے، ریلیف دینا ہوگا، حافظ نعیم

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے مذاکرات کا آپشن برقرار رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع والوں کیلیے پیغام ہے کہ اب لانگ مارچ زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے، یہ اب عمران خان کی رہائی یا تحریک انصاف کا مسئلہ نہیں بلکہ امن کے قیام کا مسئلہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ جنگ آپ نے خود لڑنی ہے، ہم انتظامات نہ کرسکیں آپ نے خود تیاری کرنی ہے، یہ جہاد ہے اور ظالم کو روکنا بھی جہاد ہے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پرامن ہوگا دو ہاتھوں دو پائوں کے ساتھ نہتے آنا ہے، ہم نے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے