• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 9:21 شام
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور جنیلیا ڈی سوزا کا گانا ’افسانہ بنایا آپ نے‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

اداکار عمران ہاشمی، ہمیش ریشمیا اور ہدایت کار آدتیہ دت اپنی آنے والی ایکشن-رومانوی فلم ‘گن ماسٹر جی 9’ کے لیے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں جس سے ان کی 2005 کی فلم ‘عاشق بنایا آپ نے’ کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

یہ تینوں فلم کے حال ہی میں جاری ہونے والے رومانوی گانے ‘افسانہ بنایا آپ نے’ کے لیے دوبارہ یکجا ہوئے ہیں جس میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نظر آئیں گی۔

عمران نے کہا کہ ہمیش اور آدتیہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے "پرانی یادیں تازہ” ہو گئی ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئے گانے کا مقصد ان کے پرانے کام کو دوبارہ تخلیق کرنا نہیں تھا۔

ہمیش ریشمیا کی تحریر اور موسیقی پر مبنی اور ہمیش و اسیس کور کی آواز میں گایا گیا یہ گانا ‘افسانہ بنایا آپ نے’، فلم ‘گن ماسٹر جی 9’ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس گانے کا ایک مختصر حصہ فلم کے ٹیزر کے آخر میں پہلے ہی دکھایا جا چکا تھا جس نے مداحوں میں مکمل گانے کے لیے بے چینی اور اشتیاق پیدا کر دیا تھا۔ جینیلیا کے لیے بھی یہ گانا عمران کے ساتھ ان کا پہلا اشتراک ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ پہلا موقع ہے جب میں عمران کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور اس سے بہتر طریقہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ کسی فلم میں عمران اور ہمیش کا کوئی گانا ہو۔

ہدایت کار آدتیہ دت نے بتایا کہ ٹیم نے فلم کی موسیقی پر آٹھ ماہ سے زائد عرصے تک کام کیا۔

آدتیہ دت کے مطابق ساؤنڈ ٹریک تیار کرنے کے لیے ٹیم نے طویل ‘جیمنگ’ (موسیقی کی مشق)، تحریری اور تخلیقی سیشنز کے ذریعے مل کر کام کیا۔

انہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے تمام فنکاروں کو اکٹھا کرنے کا سہرا پروڈیوسر دیپک مکٹ کے سر بھی باندھا۔

‘گن ماسٹر جی 9’ میں اپرشکتی کھرانہ اور ابھیشیک سنگھ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ دیپک مکٹ، ہنر مکٹ اور سنگیتا آہیر کی تیار کردہ اس فلم کی ہدایت کاری آدتیہ دت نے کی ہے اور اسے سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے پیش کیا ہے۔

ایکشن اور رومانس پر مبنی یہ فلم 27 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے