• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

حکام کی جانب سے فوری طور پر حملے کے ذمہ داروں یا پروجیکٹائلوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی

مسقط: عمان کے علاقے خصب کے قریب دو بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائلوں کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں ایک جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ دوسرے جہاز کی صورتحال فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ چار نامعلوم پروجیکٹائل عمان کے خصب سے تقریباً 4 ناٹیکل میل مغرب میں دو بحری جہازوں سے ٹکرائے۔

میری ٹائم کے مطابق ایک قریبی بحری جہاز کے کپتان نے بھی تصدیق کی کہ انہوں نے تقریباً 6 ناٹیکل میل کے فاصلے سے دونوں جہازوں کو پروجیکٹائلوں کی زد میں آتے دیکھا۔

حکام کی جانب سے فوری طور پر حملے کے ذمہ داروں یا پروجیکٹائلوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

UKMTO WARNING 133-26 Click here to view the full product.⤵️ https://t.co/zmsI7gmPrX#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/YbuuslwEhu — UKMTO Operations Centre (@UK_MTO) September 10, 2026

UKMTO WARNING 133-26 Click here to view the full product.⤵️ https://t.co/zmsI7gmPrX#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/YbuuslwEhu

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری جہازوں کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ حالیہ دنوں میں خطے میں متعدد تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس سے عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے