اسلام آباد: پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے، اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ممکن ہوسکے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے، پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لےکر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانےکا عمل جاری ہے۔
• حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے: وزارت مذہبی امور
• پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کیلئے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے
• حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امور
فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے، سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپ لوڈ کریں، کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایپ میں کسی مجبوری کی بنا پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، حج انتظامات سے متعلق متعدد سہولیات اب عازمین کو گھر بیٹھے دستیاب ہیں، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل سے باہر پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی کی ممانعت ہے، پرائیویٹ حج اسکیم میں 26 ہزار درخواستیں مکمل کرلی گئی ہیں، 45 ہزار نشستیں موجود ہیں۔
بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک
پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا
یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا
وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی
نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز
تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام
خیبر پختونخوا حکومت، گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے: رانا ثنا اللہ
کراچی: منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم
این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی
پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی
• 28 منٹ پہلے بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک
• 37 منٹ پہلے گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
• 44 منٹ پہلے ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف
ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف
• 1 گھنٹے پہلے امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
• 2 گھنٹے پہلے پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا
• 2 گھنٹے پہلے یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا
• 2 گھنٹے پہلے زمین سے باہر نظام شمسی کا وہ چاند جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے
