• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:08 شام
  • پاکستان

دورے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ بھی صدر نے ذاتی طور پر چارٹر کیا گیا تھا، ترجمان ایوان صدر

صدر مملکت کے بیرون ملک دورے پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے ایوان صدر نے وضاحت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کے نجی بیرون ملک دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس پرایوان صدر کے ترجمان نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا۔

ترجمان ایوان صدر نے کہا کہ دورے کے تمام اخراجات صدر آصف علی زرداری نے اپنی جیب سے ادا کیے۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ بھی صدر نے ذاتی طور پر چارٹر کیا تھا جبکہ طیارے کے عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر منسلک اخراجات بھی صدر خود ادا کریں گے۔

ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اس دورے پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ دنوں آسٹریا اور پھر وہاں سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن گئے تھے، جس کے بعد وہ گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں اور یہ صدر مملکت کا نجی دورہ تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے