• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 2:05 صبح
  • پاکستان

شمالی کوریا نے مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسےکم جونگ اُن نے مخالفین کے لیے ناقابل علاج دردِ سر قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کے روز بحیرہ جاپان میں 2 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ ان میں سے ایک میزائل نے 440 کلومیٹر اور دوسرے میزائل نے 590 کلومیٹر کا فاصلہ طےکیا تھا۔

آج شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے 'نئے ہتھیاروں' کےکامیاب تجربےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اتوار کے روز اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق پہلے میزائل نے تقریباً 450 کلومیٹر تک پرواز کی اور ممکنہ طور پر اس کا تعلق 'ہواسونگ-11' میزائل سیریز سے تھا

شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیارکی قسم یا تجربےکی دیگر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم امریکی اور جنوبی کورین میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ یہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اُن نے نئے ہتھیاروں کے تجربے کے حوالے سےکہا کہ انتہائی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ریاست کی جنگی تیاری اور مسلح افواج کی مستقبل کی ترقی کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ دشمن عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں ایسی پیشرفت کے معنی بغیر کسی وضاحت کے بہتر طور پر سمجھ جائےگا اور اس کامیاب تجربے سے دشمن کے لیے ناقابل علاج درد سر پیدا ہوگا اور اسے ایک انتہائی سخت اور ناگزیر ضرب لگےگی۔

امریکا، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان معاہدہ طے، امریکا کو ڈنمارک میں فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت مل گئی

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں: ٹرمپ

جرمنی میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

"ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے"، ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب

تین برس بعد غزہ کے اسکولوں میں پھرسے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں

ٹرمپ کی کوریج پر پابندی: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

کھدائی کے دوران کیبل کٹنے سے امریکا میں بڑا فضائی بحران، 10 ہزار پروازیں متاثر

صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی

برطانیہ نے سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی

سنگاپور کے قریب بڑا مال بردار جہاز چینی ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا

آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

• 1 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپےکی 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی

پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپےکی 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی

• 2 گھنٹے پہلے لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

• 2 گھنٹے پہلے امریکا، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان معاہدہ طے، امریکا کو ڈنمارک میں فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت مل گئی

• 4 گھنٹے پہلے جرمنی میں ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

• 4 گھنٹے پہلے محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنےدی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنےدی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

• 4 گھنٹے پہلے میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں: ٹرمپ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے