• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:07 شام
  • پاکستان

دھماکوں کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی اور تحقیقات جاری ہیں

حلب کے قریب شامی فوج کے اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں.

دھماکے 21 ستمبر کو حلب کے جنوب میں العیس کے علاقے میں ہوئے اور ابتدائی دھماکے کے بعد کئی مسلسل دھماکے بھی سنے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے شام کی وزارتِ دفاع کے گولہ بارود کے ڈپو میں ہوئے۔ کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مسلسل دھماکوں کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔ حکام نے حلب–دمشق شاہراہ اور اطراف کی سڑکیں بند کر دیں اور شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

دھماکوں کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی اور تحقیقات جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے