• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

ستمبر 2026 میں تربت، مند، بلیدہ، ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران اورماشکیل میں 23 کھلی کچہریاں اور جرگے منعقد ہوئے

سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اورجرگوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ستمبر 2026 میں تربت، مند، بلیدہ، ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران اورماشکیل میں 23 کھلی کچہریاں اور جرگے منعقد ہوئے جن میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہریوں میں سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور پینے کے پانی سمیت عوامی مسائل پر تفصیلی غورکیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے باہمی تعاون اوراقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسزاورضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو مثبت اورخوش آئند قراردیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے