• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 11:41 صبح
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

نبراسکا (6 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ماہ ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن جیتنے پر ہر شہری کو 5000 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اگلے ماہ ہونے والے وسط مدتی الیکشن جیتنے کے لیے ریپبلکنز اور ڈیموکریٹ پورا زور لگا رہے ہیں۔ ریپبلکنز کو صدر ٹرمپ سے تیزی سے کم ہوتی مقبولیت کے چیلنج کا سامنا ہے۔

تاہم صدر ٹرمپ مختلف ریاستوں میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ نبراسکا میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے وسط مدتی الیکشن جیتنے پر ہر شہری کو 5000 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی معاشی حالت پہلے کی نسبت بہترین ہے، ہمیں ایک دیانتدار اور بہترین میڈیا کی ضرورت ہے، اور ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو دیانتداری سے رپورٹنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا سے ہم ہر ہفتے ملین بیرل سے زیادہ تیل حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے صرف ایک گھنٹے اور 40 منٹ میں وینزویلا کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

ایران سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے اسے جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا ہے اور ایرانی طیاروں و ریڈار کا خاتمہ کر کے آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے مڈ ٹرم الیکشن جیتنے پر ہر بالغ شہری کو 5000 امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، ٹرمپ

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے