• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد وہ تنہا ہو گئی تھیں، اسی دوران طارق میندرو نے انہیں کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 14 سال سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے پہلی مرتبہ اپنی موجودہ شادی کے بارے میں تفصیل سے بات کی، ساتھ ہی اپنی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تلخ تجربات کا بھی ذکر کیا۔

سنگیتا نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ہمایوں قریشی جبکہ دوسری شادی نوید اکبر سے ہوئی تھی، تاہم دونوں رشتے ختم ہو گئے۔ بعدازاں انہوں نے طارق میندرو سے تیسری شادی کی۔

اداکارہ کے مطابق بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد وہ تنہا ہو گئی تھیں، اسی دوران طارق میندرو نے انہیں کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا کہ بڑھتی عمر میں انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ ان کے موجودہ شوہر نہ گالم گلوچ کرتے ہیں، نہ ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ جھگڑتے ہیں۔ اگر کبھی وہ غصے میں ہوں تو ان کے شوہر خاموشی سے کمرے سے چلے جاتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے