انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
(11 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے ریلیز کے 14 سال بعد فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کرنے کو کیریئر کی بڑی غلطی قرار دے دیا۔
سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی 2012 کی ہٹ رومانٹک کامیڈی فلم کاک ٹیل پر کھل کر بات کی، جس میں انہوں نے دیپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی کے ساتھ اداکاری کی تھی۔
فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے باوجود سیف علی خان کا ماننا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کام کرنا ان کے کیریئر کی ایک بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے فلم کے اسکرپٹ کو جدید اور ترقی پسند سوچ کے برعکس سمجھا۔
سیف علی خان نے کاک ٹیل میں گوتم گٹلو کپور کا کردار ادا کیا تھا۔
بولی وڈ اداکار کے مطابق انہوں نے یہ کردار اس لیے نہیں چنا کہ انہیں یہ پسند تھا یا وہ اس سے جڑے ہوئے تھے بلکہ اس لیے کہ ان کے شامل ہونے سے فلمسازوں کو فلم بنانے میں مدد ملی۔
’میں نے یہ کردار اس لیے کیا کیونکہ ہم اسے پروڈیوس کر رہے تھے، سو فیصد وہ ایک غلطی تھی۔ آپ فلم میں مختلف وجوہات کی بنا پر کام کرتے ہیں۔ میں اچھی طرح جانتا تھا کہ دلچسپ کردار ویرونیکا کا ہے لیکن یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ پھر بھی کر لیتے ہیں۔‘
فلم کی کہانی ایک لڑکے اور دو لڑکیوں کے درمیان محبت کے گرد گھومتی ہے جو بہترین دوست ہیں لیکن ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔
