• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 2:40 شام
  • پاکستان

عدالت نے ​پنجاب سروس ٹریبونل اور محکمہ تعلیم کا 24 مئی 2023ء کا حکم کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ​ملازمین کی ترقی، سینارٹی میں ابہام پیدا کرنا گڈ گورننس کے منافی ہے، ترقیاں واپس لینا گڈ گورننس کے منافی ہے، ​قوانین و قواعد میں پائے جانے والے ابہام کا نقصان ملازم کو نہیں پہنچایا جا سکتا۔

عدالت نے ​پنجاب سروس ٹریبونل اور محکمہ تعلیم کا 24 مئی 2023ء کا حکم کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار کو ترقی کے تمام پچھلے مراعات منسوخی کی تاریخ سے دینے کا حکم دیا۔

درخواست گزار محمد شفیق ایلیمنٹری سکول ٹیچر کو بی ایس 16 میں ترقی دی گئی تھی، محمکہ تعلیم پنجاب نے 24 مئی 2023ء کو یہ ترقی کا آرڈر واپس لے لیا تھا۔

محکمہ تعلیم نے 2014ء کے سروس رولز کے ایک 'نوٹ'کا حوالہ دیتے ہوئے ترقی کے احکامات واپس لے لئے تھے، پنجاب سروس ٹریبونل نے محکمہ کے اقدام کو برقرار رکھا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے