• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:19 شام
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

کامیڈین سمے رائنا اور اداکارہ میدھا شنکر کی دسمبر میں شادی کی خبر نے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہوئی تھی تاہم اب دونوں نے اس معاملے پر دلچسپ ردعمل دے دیا ہے۔

یہ خبر ایک گمنام ریڈٹ پوسٹ سے شروع ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں دسمبر 2026 میں شادی کرنے والے ہیں، سمے اور میدھا نے ناصرف شادی کی تصدیق نہیں کی بلکہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس خبر کا مذاق اڑایا ہے۔

سمے رائنا نے انسٹاگرام اسٹوری پر وہ پوسٹ شیئر کی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ دسمبر میں میدھا شنکر سے شادی کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے گانا ’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ لگایا اور میدھا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دسمبر میں تو میرا انڈیا ٹور ہے معاف کرنا میدھا شادی ملتوی کرنی پڑے گی۔

ان کے اس جواب کو شادی کی خبر کی تصدیق کے بجائے افواہ پر طنزیہ ردعمل کے طور پر دیکھا گیا۔

میدھا شنکر نے سمے کی اسٹوری دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے ایموجیز لگائے بعد ازاں انہوں نے ایک میم بھی شیئر کی، جس پر لکھا تھا کہ میں تمام بے بنیاد شادی کی افواہوں کو نظرانداز کرتے ہوئے۔

پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ سمے اور میدھا تعطیلات پر ساتھ ہیں اور سمے جلد شادی کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی آزادانہ یا قابل تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا۔

سمے اور میدھا کے درمیان تعلقات کی افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے گردش کررہی ہیں، دونوں کو مختلف مواقع پر ساتھ دیکھے جانے اور میدھا کے سمے کے کامیڈی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے دوسرے سیزن میں نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہوئی تھیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے