• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:53 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

ممبئی(5 اکتوبر 2026): بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان طویل عرصے سے ایک انتہائی تکلیف دہ اعصابی (نرو) بیماری کا شکار رہے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ’ٹرائجمنل نیورالجیا‘ کے ساتھ اپنے اس تکلیف دہ تجربے پر کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کی یہ جنگ مبینہ طور پر 2007 میں فلم ‘پارٹنر’ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی تھی۔

ابتدا میں بھارتی اداکار اور ان کے قریبی لوگوں کو یہی لگا کہ یہ درد دانتوں کا ہو سکتا ہے، تاہم بعد میں سلمان خان کو معلوم ہوا کہ وہ اس دائمی اعصابی مرض میں مبتلا ہیں۔

سال 2011 کے اگست میں انہوں نے اس بیماری کے حوالے سے عوامی سطح پر کھل کر بات کی تھی۔ اسی سال انہوں نے برطانیہ میں ’گاما نائف‘ سرجری کروائی، جس سے سالوں سے ان کو پریشان کرنے والی اس تکلیف کا کامیابی سے خاتمہ ہو گیا، تاہم وہ اب بھی اس عارضے کے بچ جانے والے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ٹرائجمنل نیورالجیا کیا ہے؟

کلیولینڈ کلینک کے مطابق ٹرائجمنل نیورالجیا ایک ایسا دائمی درد کا عارضہ ہے جو چہرے میں شدید درد کے حملوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا ٹرائجمنل نرو (عصب) چڑچڑاہو جاتا ہے۔

ٹرائجمنل نیورالجیا کی علامات

اس دائمی مرض کی علامات میں چہرے پر اچانک، تیز درد شامل ہے جو عام طور پر ایک طرف ہوتا ہے، اور یہ بجلی کے جھٹکے یا چھرا گھونپنے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

ٹرائجمنل نیورالجیا کی وجوہات

زیادہ تر عام صورتوں میں یہ بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کوئی خون کی نالی دماغ کی بنیاد کے قریب ٹرائجمنل نرو پر دباؤ ڈالتی ہے، جو نرو کے عام کام میں مداخلت کرتی ہے اور شدید درد کے سگنلز کا باعث بنتی ہے۔

دیگر صورتوں میں اس کا تعلق ملٹی پل اسکلیروسیس، ٹیومر، چہرے کے صدمے یا اعصابی نقصان سے ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بعض اوقات ڈاکٹروں کو اس کی کوئی واضح وجہ سمجھ نہیں آتی۔

ٹرائجمنل نیورالجیا کا علاج

مایو کلینک کے مطابق اس بیماری کے علاج کے اختیارات میں ادویات، سرجری، انجیکشنز یا دیگر طریقہ کار شامل ہیں۔ اگر یہ مرض کسی اور طبی حالت، جیسے کہ ملٹی پل اسکلیروسیس کی وجہ سے ہو، تو بنیادی حالت کا علاج ضروری ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال صرف امریکا میں تقریباً 150,000 افراد میں ٹرائجمنل نیورالجیا کی تشخیص ہوتی ہے، اور خواتین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے