• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

رياض(7 اکتوبر 2026): سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خود خون کا عطیہ دے کر سالانہ قومی خون عطیہ مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق، ولی عہد کی جانب سے اس فلاحی اقدام کا مقصد شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو اس قومی اور انسانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔

اس قومی مہم کا بنیادی مقصد ملک بھر میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینا، بلڈ بینکس میں خون کے ذخائر کو مستحکم رکھنا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

مہم کے دوران عوام میں باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور رضاکارانہ عطیات کے کلچر کو مزید تقویت دینے پر بھی خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے