• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 10:58 صبح
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

ریاض: سعودی عرب کے ولئ عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کو درپیش ہر خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

شوریٰ کونسل سے سالانہ خطاب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض علاقائی کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل میں تعاون جاری رکھے گا، انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ مکہ دفاعی اتحاد خطے کی سیکیورٹی اور استحکام مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔

محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی پورے ملک پر اتھارٹی قائم کرنے میں جامع مدد جاری رکھے گا، تاہم یمنی حوثیوں نے افراتفری، تباہی اور خطے کو دھمکانے کا انتخاب کیا ہے۔

ولی عہد نے خبردار کیا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نیچا دکھانے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں 2026 کو مصنوعی ذہانت کا سال قرار دیدیا

انھوں نے کہا اپنی سیکیورٹی پر سمجھوتا کیے بغیر ہر ممکن کوشش کرر ہے ہیں کہ تناؤ ختم کیا جائے اور سفارتی حل میں مدد دی جائے۔ولی عہد نے خطرات سے نمٹنے پر سعودی مسلح افواج کی ستائش کی اور کہا کہ سعودی عرب کی افواج اور انسانی وسائل کسی بھی ذریعے سے آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے