دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
ریاض: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے مملکت کے کئی علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ژالہ باری، گرد و غبار اور سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق مکہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔
اس کے علاوہ الکامل، الجموم، بحیرہ، طائف، میسان، اضم اور العرضیات میں شدید بارش، ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اللیث میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
عسیر، جازان، الباحہ اور مدینہ منورہ ریجن کے علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ تبوک، الجوف، حائل اور حدود الشمالیہ کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں آسکتے ہیں۔
مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین کی عبادت کے روح پرور مناظر، ویڈیو
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پرعمل کیا جائے۔
