• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:38 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

ریاض: سعودی عرب میں مدینہ بس سروس کے نیٹ ورک میں ’فاسٹ ٹریک روٹ نمبر 300‘ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے نئے روٹ سے لوگوں کو کافی سہولت میسر آئے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی کے زیر انتظام ’مدینہ بس سروس‘ نے زائرین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلیان شہر کی سہولت کے لیے نئے روٹ کا اضافہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مدینہ بس نیٹ ورک میں شامل کیا جانے والا نیا روٹ حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی شریف کے مرکزی اسٹیشن تک ہوگا۔

شہر کا مرکزی علاقہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل ہے، جس سے جدہ اور مکہ مکرمہ سے ٹرین کے ذریعے آنے والوں کو کافی سہولت ہوگی، وہ براہ راست ٹرین اسٹیشن سے مسجد نبوی شریف پہنچ سکیں گے۔

نجران میں حوثی میزائل حملے میں اسکول نشانہ بن گیا، سعودی عرب

واضح رہے مدینہ بس سروس سے شہرِ مقدس میں لوگوں کو کافی سہولت ہوتی ہے، خاص طور پر رمضان اور حج سیزن میں بس سروس شہریوں اور مدینہ منورہ میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی کافی مفید ہوتی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے