• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 7:00 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

ریاض(2 اکتوبر 2026): سعودی عرب کے دفاعی فضائی نظام نے ملک کے جنوبی علاقوں کی جانب حوثی باغیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل اور چار ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں میں سے ایک خمیس مشیط جبکہ دوسرا جازان کے اوپر مار گرایا گیا، جبکہ تمام چاروں ڈرونز کو بھی خمیس مشیط کے فضائی حدود میں کامیابی کے ساتھ تباہ کیا گیا۔

سعودی سول ڈیفنس کے حکام نے بتایا ہے کہ فضا میں میزائلوں کو تباہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ زمین پر رہائشی علاقوں میں آ گرا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی اتحاد نے اس سے قبل مدینہ منورہ میں ایک بجلی کی تقسیم کے مرکز پر ڈرون حملے کا الزام بھی حوثیوں پر عائد کیا تھا، جسے حوثی ذرائع نے مسترد کیا ہے۔

تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف دفاعی اقدامات مزید جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم حالیہ حملوں کے مکمل نقصانات اور حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں تازہ مؤقف کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے