کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
یوگنڈا: سابق صحافی ایڈورڈ روکیدی کیجانانگوما نے تورو سلطنت کے بادشاہ کا منصب سنبھال لیا، جس کے بعد وہ بٹورو قوم کے 13 ویں بادشاہ بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صحافی ایڈورڈ روکیدی کیجانانگوما کی تاج پوشی روایتی رسومات کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کے باعث بادشاہت کی جانشینی پر جاری تنازع بھی ختم ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق 56 سالہ صحافی نے سابق بادشاہ اویو نائمبا کابامبا ایگورو روکیدی چہارم کی جگہ سنبھالی ہے، جو گزشتہ ماہ 34 سال کی عمر میں کینسر کے باعث امریکا میں چل بسے تھے۔
ان کے مرنے کے بعد تخت کی جانشینی پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا، مرحوم بادشاہ کی والدہ کا مؤقف تھا کہ ان کا ایک ایسا بیٹا بھی موجود ہے جس کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا اور وہ تخت کا حقدار ہے۔
فاطمہ زہرا مراکش کی پہلی اور عرب دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم بن گئیں
واضح رہے کہ یوگنڈا ایک آئینی جمہوریہ ہے اور ملک کا نظام منتخب صدر کے ذریعے چلایا جاتا ہے، تاہم نوآبادیاتی دور سے قبل قائم 4 بادشاہتیں آج بھی ثقافتی شناخت اور روایتی ورثے کی علامت کے طور پر موجود ہیں۔ مگر ان بادشاہتوں کو کوئی سیاسی اختیار حاصل نہیں ہے۔
